پیرآباد پولیس کا اندرون مکان گٹکا ماوا تیار کرنے والے منی کارخانے پر چھاپہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌تھانہ پیرآباد پولیس کا اندرون مکان گٹکا ماوا تیار کرنے والے منی کارخانے پر چھاپہ۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ نے بتایا کہ ملزم اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں اندرون مکان/گھر میں گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی/فروخت کرتا تھا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرکے کارخانے سے تیار گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد کرلیا۔

کارخانے سے تیار مضر صحت گٹکا ماوا، تمباکو، جیلانی پاؤڈر، کیمیکل اور 107 کلو گیلی و سوکھی چھالیہ برآمد کی گئی۔

ملوث ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔