شیرشاہ پل پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌رات گئے شیر شاہ پل پر موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی کیماڑی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سید نور عرف جاوید کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیش برآمد کر لیا گیا۔ ملزم نے دوران انٹروگیشن اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی نے مزید بتایا کہ ملزمان گزشتہ رات بھی واردات کی نیت سے گشت کر رہے تھے۔ گرفتار ملزم ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل ہے جوکہ اس سے قبل بھی درج ذیل 8 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔

1- مقدمہ الزام نمبر 92/94 بجرم دفعہ 302/34 تھانہ TPX.
2- مقدمہ الزام نمبر 123/99 بجرم دفعہ 302/324/34 تھانہ TPX.
3- مقدمہ الزام نمبر 209/10 بجرم دفعہ 324 تھانہ TPX.
4- مقدمہ الزام نمبر 210/10 بجرم دفعہ 13D تھانہ TPX.
5- مقدمہ الزام نمبر 396/13 بجرم دفعہ 302/324 تھانہ ڈاکس۔
6- مقدمہ الزام نمبر 336/13 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ CIA.
7- مقدمہ الزام نمبر 320/19 بجرم دفعہ 392/397/34.
8- مقدمہ الزام نمبر 321/19 بجرم دفعہ 23(i)A.

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔