گلشن معمار سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، لوٹا ہوا مال برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ گلشن معمار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمان بگٹی نے انکشاف کیا کہ پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے 01 رائفل 12 بور بمعہ ایمونیشن، 01 پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ ملزمان نادرن بائی پاس سے منسلک کچے راستوں پر راہگیر گاڑی سواروں کو واردات کا نشانہ بناتے تھے۔ ملزمان نے دوران انٹروگیشن بھی اسلحہ کے زور پر 10 سے زائد شہریوں کو واردات کا نشانہ بنانے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد صادق عرف سنی ولد محمد یٰسین اور اعجاز ولد عطاء محمد شامل ہیں۔