تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عادی جرائم پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عادی جرائم پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق گرفتار ملزم بختی روز کا نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیر کالونی کے علاقے میں کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01 کلو 120 گرام چرس، 52 گرام آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار منشیات فروش ملزمان میں بختی روز ولد امان اللّٰہ اور منیر ولد بختی روز شامل ہیں۔ گرفتار دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ور ہیں اور قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔