پاک کالونی میں پولیس نے گٹکا ماوا کا بڑا کارخانہ دریافت کر لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کا پرانا گولیمار میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ۔ مضر صحت گٹکا ماوا کا بڑا کارخانہ بے نقاب۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے فخریہ بتایا کہ کارخانے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا، پتی، مشینری و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے- بڑے پیمانے پر گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث مراد حاصل نامی ملزم اللہ بخش عرف اللو نامی ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپکٹر راجہ خالد محمود نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔

تفصیل برآمدگی

▪️تین عدد مکسچر مشین۔
▪️دو عدد گرینڈنگ مشین۔
▪️75 کلو چھالیہ۔
▪️98 کلو گٹکا ماوا میں استعمال ہونے والا پاوڈر۔
▪️283 کلو پتی،
▪️25 کلو کتھہ۔
▪️پیکنگ ریپر۔
▪️ڈرم، ٹب، بالٹیاں و دیگر سامان۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔