چیف جسٹس سپریم کورٹ نے 2010 کے کیس صحیح موقف پیش نہ کرنے پر وکیل کی سرزنش کردی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ‌ کراچی رجسٹری میں آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی سال 2010 کی اپیل پرسماعت کی، چیف جسٹس نے برہم ہو کر استفسار کیا کہ اب تک معاملہ کیوں حل نہیں ہوا۔ حیرت ہےوکلاء عدالت کومعاملہ پربریف نہیں کرپائے۔چیف جسٹس وکلا کی جانب سے معاملہ کو درست انداز میں پیش نہ کرنے پر مزید چراغ پا ہوئے اور کہا کہ معاملہ ہےکیا مئیرکراچی اورسیکریٹری کوبلاکرپوچھ لیتےہیں-چیف جسٹس نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم آپکویہاں بیٹھ کرقانون بتائیں۔ عدالت کےساتھ مذاق کررہےہیں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ سٹی گورنمنٹ کا سربراہ کون ہے۔ بیرسٹرفروغ نسیم بولےمئیرکراچی سربراہ ہیں- نام کیا ہےمئیرکراچی ابھی طلب کرلیتےہیں ۔چیف جسٹس نے مئیرکراچی مرتضی وہاب کوعدالت نےفوری طورپرطلب کرلیا