اہل کراچی کی پریشانی کا مدعا لے کرایم کیوایم کے اراکین اسمبلی ڈی جی نادرا کے پاس پہنچ گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی کا اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ڈی جی نادرا سندھ احتشام شاہد سے ملاقات، علی خورشیدی کے ہمراہ رکن قومی و صوبائی اسمبلی حفیظ الدین،نصیر احمد، اور فہیم بھی موجود تھے-

علی خورشیدی کا ڈی جی نادرا سے کراچی میں میگا سینٹرزکی کمی اور عوام کو درپیش شدید پریشانی پر تشویش کا اظہار. علی خورشیدی نے ڈی جی کو بتایا کہ نادرا میگا سینٹر کی کمی سے اہل کراچی شدید پریشانی اور اپنے قیمتی وقت کو ضائع کرنے پر مجبور ہیں، نادرا کراچی میں فی الفور نئے سینٹرز کے قیام سے عوامی پریشانی میں کمی کریں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایم کیوایم پاکستان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ نادرا حکام عوامی ضروریات و پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے آفس کے دورانیہ کو بھی بڑھائیں،