پاکستان ایرانی کالونی نہیں ہے ایرانی صدر کی آمد پر چھٹی منسوخ کی جائے، اورنگزیب فاروقی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ایرانی کالونی نہیں ہے ایرانی صدر کی آمد پر چھٹی منسوخ کی جائے۔مرکزی صدر اہلسنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ کراچی کے کاروبار بند رکھنا کراچی سے دشمنی ہے احتجاج کریں گے ۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان راہ حق پارٹی اشرف میمن نے کہا کہ ایرانی صدر کی آمد پر چھٹی مذاق ہے کراچی لاوارث نہیں ہے احتجاج میں شریک ہوں گے ۔

صدر کراچی ڈویژن مولانا رب نواز حنفی نے کہا کہ کمشنر کراچی ایرانی وفاداری نہ کرے کراچی کی وفاداری کرے احتجاج کریں گے کارکنان تیاری کریں ۔

جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن مولانا تاج محمد حنفی نے کہا کہ ایرانی صدر کی آمد پر چھٹی ایرانی تنخواہ پر کی جا رہی ہے احتجاج کریں گے ۔