ملت ایکسپریس سانحہ کے مجرم پولیس اہلکار کو سزا نہ ملنا مریم نواز کی شخصیت کو متنازعہ بنائے گا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انجمن اتحاد ملت پاکستان کی چیئرپرسن شہنیلہ خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پر سب کی آنکھیں ہیں وہ ملت ایکسپریس سانحہ کی وکٹم مریم کے لواحقین کو انصاف دلائیں گی یا یہ معاملہ پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے سرخ فیتے کی نظر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے لئے ہم نام مریم کے قتل کا کیس اہمیت کا حامل ہے۔ ملت ایکسپریس سانحہ کے مجرم پولیس اہلکار کو سزا نہ ملنا مریم نواز کی شخصیت کو متنازعہ بنائے گا۔ شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ اینکر پرسن شائستہ رضا اور مقامی چینل نے جس طرح پولیس اہلکار کی گھونسیں لاتیں دکھائیں۔ کوئی شک نہیں وہی قاتل ہے۔ سفر کرنے والے بے شرم ہیں جو آگے نہیں بڑھے۔ میڈیا نے اپنا کردار ادا کردایا اب خاتون وزیر اعلی کیا کرتی ہیں اس پر نظر ہیں۔ پولیس گردی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ پولیس گردی کا قلع قمعہ کیا جائے۔ ریلوے کے وہ افسران جو ملزم پولیس اہلکار کو رہا کرانے میں ملوث ہیں ان پر وہی دفعات لگائی جائیں۔ اگر کسی کے پاس ٹکٹ نہ ہو تو کیا یہ سلوک کیا جاتا ہے؟گر خاتون کی غلطی مان بھی لی جائے تو کیا کسی مرد کو تشدد کی اجازت ہے؟ اسلامی معاشرہ کیا اسکی اجازت دیتا ہے۔ بھونڈی پولیس نے پھوپھی پر اپنے بھتیجوں کے اغوا کا ڈرامہ رچا کر بھونڈا کھیل کھیلا۔ یہ واقعہ سندھ حکومت پر ڈلتا تو طوفان بدتمیزی مچ جاتا۔ مریم نواز کہاں ہیں؟ کہاں ہے انکی انسانیت اور کہاں ہے انکا عورت تحفظ۔ ہم درخواست کرتے ہیں کہ مریم کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے پولیس کا لبادہاوڑھے اوباش اہلکار اور انکے سرپرست کسی رعایت کے مستحق نہیں۔