کاپی چیکنگ کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، فوکل پرسن ایجوکیشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کی ہدایات کے مطابق محکمہ تعلیم گلبرگ ٹائون کے تحت اسکولوں میں سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ پرائمری اور سیکنڈری سیکشنز کے لگ بھگ پندرہ سو کے قریب طلباء و طالبات امتحانات دے رہے ہیں یہ امتحانات سینٹرائلز اسسمنٹ سسٹم کے تحت لیئے جا رہے ہیں۔ نصرت زیدی کو اس سلسلے میں کنٹرولر اگزامنیشن تعینات کیا گیا ہے۔
آج پہلے روز فوکل پرسن ایجوکیشن محمد شریف خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن سیدہ عائشہ قمر نے مولانا الطاف حسین حالی، سر آغا خان انگلش و اردو میڈیئم اسکول اور خاتون پاکستان اسکول ایس ایس تھری کا دورہ کیا اور امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے امتحانی مراکز میں تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات کیں۔ انہوں نے بتایا کہ انسپیکشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں تاکہ صاف شفاف امتحانات کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔ انہوں نے ایگزامنرز کو باور کرایا کہ کاپی چیکنگ کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور غفلت کے مرتکب زمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی