موجودہ تعلیمی دور میں امتحانات کے دوران نقل کے رحجان کو ختم کرنا ہوگا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ محمد جواد خان ڈائریکٹر ایجوکیشن مورڑو میر بحر ٹاؤن نے سپروائزر محمد آصف اور شکیل صدیقی کے ہمراہ سالانہ امتحانات کے آغاز ہوتے ہی مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور امتحانات کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ تعلیمی دور میں امتحانات کے دوران نقل کے رحجان کو ختم کرنا ہوگا ، تعلیم پورے شوق،محنت اور لگن سے حاصل کریں تاکہ آگے جانے کی صلاحیت پیدا ہوجائے۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانات کے دوران کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور تمام صدر مدارس کو اسکول کی چھٹی ہونے پر تمام طلباء کے جانے تک ایک ذمہ دار ٹیچر اور بی شیڈول عملہ کو پابند کرنے کا بولا کہ وہ اسکول اس وقت تک نہیں چھوڑے جب تک تمام طلبا چلیں نہ جائیں ۔ اسکول کا ماحول بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کریں طلباءاورانکے والدین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ہمارا ٹاؤن ایک مثالی اور مزید قابل تعریف ٹاؤن بن جاۓ ۔ تمام صدرمعلم معلمات اپنے محدود وسائل سے اسکول میں صفائی کا بھر پور خیال رکھیں