سانگھڑ اور کراچی پولیس کی کاوش، گمشدہ بچہ باپ سے ملا دیا

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) سانگھڑ پولیس کے مطابق مورخہ 21-04-2024 کو بوقت 09:09 بجے صبح کالر بنام سجاد نے نوٹ کروایا بمقام رزاق آباد لکی ہوٹل کراچی سے ایک بچہ ملا ہے جس پر مددگار15 کی موبائل فوری طور پر موقع پر پہنچی بچہ جسکا نام شہباز ولدیت ندیم عمر7 سالہ ہے۔ جوڈسٹرکٹ سانگھڑشہرنزدیک ڈاکٹراسحاق کے برابر والی گلی کا رہاشی بتاتاہے. مددگار نے یہ ساری انفارمیشن کونسل ڈیکس کو ٹرانسفر کی اور بچے کو SHO امانت علی کے حوالے کیا۔ کونسلنگ ڈیکس سےSHO صاحب سے رابطہ کیا گیا . اور بچے کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے کا کہا گیا۔ بچے نے بیان میں بتایا کہ میرے والد کی ذریعہ معاش لکڑی کا کام ہے اسکے 5 بہن بھائی ہیں.بہن کا نام مریم بتاتا ہے اور بھائیوں کے نام مرتضیٰ، نعیم، شیراز . یہ بالا تمام انفارمیشن بچے سے ہی حاصل کی گئی ہیں. اور پھرانچارج کونسلنگ ڈیسک نے ایس ایس پی سانگھڑ کے پی آر او تک پہنچائی۔ جس پر ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ کی ہدایات پر بچے کا رکارڈڈ بیان، اس کی تصاویر اور بچے کی تمام معلومات ڈسٹرکٹ پولیس سانگھڑ کے تمام شوشل میڈیا گروپ میں شئر کیا گیا۔ جس پر بچے کے والد ندیم, پولیس سے رابطہ کرکے وہاں پہنچے۔ پولیس نے تمام ضروری کاروائی اور کوائف کی مکمل تصدیق کے بعد بچے کو اس والد ندیم کے حوالے کردیا۔ ورثہ نے پولیس کے تعاون اورمخلصانہ کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔