سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان (ایچ آراین‌ڈبلیو) سیکورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، آئی ایس پی آرکے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا گیا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے-