ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا 2 تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے 2 تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ کیا

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی امروز علی الصبح لیاقت آباد ڈویژن کے تھانہ جات کی انسپکشن اور چیکنگ کی بابت 2 تھانہ جات کا سرپرائز وزٹ کیا

پہلا وزٹ رضویہ سوسائٹی تھانہ کیا اور رجسٹر و ریکارڈ مینٹینس کی جانچ کے ساتھ ڈیوٹی روسٹرم و دیگر امور کا جائزہ لیا

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی کو علاقہ حدود میں پیٹرولنگ، اسٹریٹ کرائم کی روک تھام سمیت اشتہاری و مفروران کی گرفتاری کیلئے سخت احکامات جاری کئے

جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے دوسرا سرپرائز وزٹ گلبہار تھانے کا کیا جہاں انہوں نے تھانہ جات کی صفائی، لاک اپ، ہیڈ محرر روم و ریکارڈ مینٹینس چیک کیا، ایس ایچ او گلبہار کو اسٹریٹ کرائم مفروران کی گرفتاری سمیت دیگر اہم ہدایات جاری کی

انہوں نے تھانے میں موجود اسٹاف سے انکی ذمہ داریوں کے بابت کی دریافت کیا جبکہ اس نے انکے مسائل و ایشوز بھی دریافت کیے