پی پی پی کے سینئر رہنما فرید خان ابڑو کی جانب سے کینیڈا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرید خان ابڑو کی جانب سے کینیڈا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو پرانے ساتھی اور اور سابق صدر پیپلز پارٹی کینڈا ابرہیم دانیال میر عمر ابڑو علی گجر محمد اسد قاسم گجر اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور جیالوں بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر میزبان فرید خان ابڑو نے کہا کہ میں تقریب میں شرکت کرنے والے پارٹی کے جیالوں کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی دزداری اور چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری ہدایت پر اسی ہفتے کو یورپ اور بر طانیہ کے دورے پر جارہا ہوں اور ان ممالک میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ؤں سے ملاقات کرونگا ان ملاقاتوں کا مقصد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینا ہے ہم شہید بھٹو کے جیالے ہیں پر عزم طریقے سے اپنی جہدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور میں اپنی ٹیم ابڑو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پوری دنیا میں پیپلز پارٹی شمولیت کا پروگرام جاری رکھا ہوا ہے