پنک پیپلز بس سروس کے دو اور نئے روٹ متعارف کرادیئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے سہولیات کا پیش کردیں ۔۔ خواتین کے لیے چلنے والی پنک پیپلز بس سروس کے دو نئے روٹ اور متعارف کرادیے۔ وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پنک بس کو دو نئے روٹ دے دیے ہیں۔ خواتین کے لیے چلنے والی پنک پیپلز بس سروس کے دو نئے روٹ اور متعارف کرادیے۔ پانچ پیپلز بس سروس R3کے روٹ پر چلائی جائےگی ، دوسری پانچ بس سروسR9کے روٹ پر چلائی جائےگی۔ آر تھری پنک بس پاور ہاوس سے ناصر جمپ تک چلائی جائے گی ، آر نائن پنک بس گلشن حدید سے ٹاورتک چلائی جائےگی۔ تقریب میں فریال تالپور سمیت صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ، مئیر کراچی مرتضی وہاب ، ڈپٹی مئیر سلمان مراد اور ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد شریک ہوئی