سندھ کا نظامِ تعلیم ہماری آنے والی نسلوں کو کیا ترغیب دے رہا ہے،مفتی قاسم فخری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) مرکزی رکنِ شوریٰ امیر تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن مفتی محمد قاسم فخری نے گورنمنٹ سینٹ ٹیریسا ہائی اسکول خیر پور میں گزشتہ کچھ دنوں پہلے 19 اپریل 2024 کو ہونے والے اردو کے سالانہ امتحانی پیپر میں کئے گئے سوالات پر اظہارِ افسوس کیا، انہوں نے کہا کہ سندھ کا نظامِ تعلیم ہماری آنے والی نسلوں کو کیا ترغیب دے رہا ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کیا گیا سوال اسلامی ملک میں ایک سوالیہ نشان ہے، مرکزی رکنِ شوریٰ امیر ٹی ایل پی کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے کہا کہ کیا ہم اپنے آنے والی نسلوں کو ایسا دین پڑھا ئینگے جس میں صحابہ کرام کی گستاخ ہو،اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنا بغض کون نکال رہا ہے یہ ہمیں بتایا جائے، ہمیں اپنی نسلوں کو حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے اصحاب سے محبت سکھانی ہے، ہمیں اپنی نسلوں کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسلام قبول کرنے کے بعد کے کارنامے اور قربانیاں بتانے کی ضرورت ہے،
سندھ میں تعلیمی نظام کی ذمہ داری وزیر تعلیم کی ہے، مرکزی رکنِ شوریٰ امیر ٹی ایل پی کراچی مفتی محمد قاسم فخری نے مطالبہ کیا کہ
وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرائے، جو ذمہ داران ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے،