پی ایس ایکس کا لندن لسٹاک ایکسچینج گروپ کے ساتھ ای ایس جی پر تعاون کا سمجھوتہ

کراچی،(ایچ آراین ڈبلیو) ایک تاریخی پیشرفت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ (ایل ایس ای جی) کے ساتھ ماحولیات، سماجی اور گورننس (ای ایس جی) پر ایک باہمی مفاہمت پر دستخط کیے ہیں۔ اس باہمی مفاہمت کے تحت، دونوں کمپنیاں معیاری ای ایس جی ڈیٹا ٹولز کا ایک مجموعہ تیار کرنے کے لیے کام کریں گی جسے پی ایس ایکس کی لسٹڈ کمپنیاں اپنی ای ایس جی ڈیٹا رپورٹنگ کے لیے استعمال کر سکیں گی۔ اس تفہیم سے پی ایس ایکس ا ورلسٹڈ کمپنیوں کویہ فائدہ ہوگا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف ای ایس جی اسکورنگ فراہم کرے گا بلکہ بین الاقوامی ای ایس جی ریڈارز پر پاکستانی کمپنیوں کی مرئیت میں بھی اضافہ کرے گا۔ یہ انتظام مستقبل میں پی ایس ایکس کی طرف سے مستقبل میں ای ایس جی انڈیکس بنانے کے لیے مجوزہ منصوبہ بندی کرنے کے لیے بنیاد بنانے میں بھی مدد کرے گا۔
ای ایس جی پر پی ایس ایکس کے وژن سے ہم آہنگ، یہ پیش رفت ایکسچینج کے ای ایس جی کی جانب کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں ایک اہم کڑی ہے۔ اس تعاون کے ذریعے پی ایس ایکس عالمی معیارات کے مطابق ای ایس جی رپورٹنگ کو اپنانے میں لسٹڈ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بنیاد فراہم کردی ہے۔ مزید برآں، یہ پی ایس ایکس کی طرف سے ای ایس جی ٹاسک فورس کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات میں مدد فراہم کرے گا جو کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لسٹڈ کمپنیوں کے ذریعے ای ایس جی معیارات کو اپنانے کو تقویت دینے کا باعث ہوگا۔ پی ای ایکس آنے والے دنوں میں، ایل ایس ای جی کے تعاون سے تربیتی سیشن منعقد کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے تاکہ ضروری آگاہی پیدا کی جا سکے اور ای ایس جی رپورٹنگ کے بارے میں لسٹڈ کمپنیوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔