ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کی مدت پر بحث

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی مدت میں تبدیلی کیلئے سینئر وکلا سے راۓ طلب کرلی

ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کی مدت کیا ہونی چاہیے؟ چیف جسٹس کا پلاٹ کے تنازعے کے کیس کی سماعت کے دوران موجود وکلا سے استفسار کیا جس پر انہوں نے بتایا کہ اپیل کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کا ایک فیصلہ موجود ہے ، بیرسٹر فروغ‌ نسیم نے کہا کہ پانچ رکنی بینچ کا فیصلہ محدود ہے آپ کو از سر نو جائزہ لینا ہوگا ،

بیرسٹر صلاح الدین احمد ، فروغ نسیم ، خالد جاوید، فیصل صدیقی اور دیگر وکلا نے معاملہ انتظامی طور پر جائزہ لینے کا مشورہ دے دیا

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک اس معاملے کو دیکھتے ہیں ، یہ انتظامی طور پر حل ہوگا یا جوڈیشل سائڈ پر ،

ایڈوکیٹ فیصل صدیقی نے کہا کہ آپ یہ فیصلہ کرسکتے ہیں آپ کے دور میں بہت سے یونیک فیصلے ہوۓ ہیں یہ بھی ہوسکتا ہے ،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے خوشگوار موڈ میں جواب دیا “مکالمہ یونیک تو اچھا بھی ہوسکتا ہے اور برا بھی”