مئیر حیدرآباد سے قونصل جنرل امریکا کی ملاقات، اہم معاملات پر نتیجہ خیز گفتگو

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) کاشف علی شورو، میئر حیدرآباد نے محترم کونراڈ ٹریبل، قونصل جنرل، امریکہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں کمشنر ڈویژن حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر ضلع حیدرآباد اور میونسپل کمشنر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی۔

معزز قونصل جنرل کے ساتھ اہم معاملات بشمول صاف پانی کی فراہمی، قابل تجدید توانائی، آبادی میں توسیع، اور حیدرآباد سے متعلق دیگر کئی دیرینہ مسائل کے بارے میں ایک نتیجہ خیز گفتگو کی گئی۔

قونصل جنرل نے زیر بحث خدشات کو اعلیٰ حکام تک غور و خوض کے لیے پہنچانے کا وعدہ کیا۔

میٹنگ کے بعد، معزز قونصل جنرل نے منتخب نمائندوں، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے چیئرمینوں، اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ممبران برائے، خواتین، اقلیت اور خواجہ سرا کے ساتھ چائے پر خوشگوار بات چیت کی۔

قونصل جنرل یو ایس، مسٹر کونراڈ ٹریبل نے ٹرانسجینڈر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے HMC ممبر کے ساتھ تعمیری مکالمہ کیا۔ انہوں نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں ٹرانس جینڈر ممبر کی شمولیت کی تعریف کی اور اسے ترقی کی علامت سمجھا۔

الوداعی اظہار کرتے ہوئے، قونصل جنرل نے پاکستان خصوصاً حیدرآباد کے لوگوں کے ساتھ تعاون کے لیے مزید راستے تلاش کرنے اور پائیدار بندھن کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔