گلشن کنیز فاطمہ سوسائٹی میں الیکشن نہ کرانے پر ہائی کورٹ‌ میں رجسٹرار کوآپریٹو طلب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلشن کنیزفاطمہ سوسائٹی سرجانی میں الیکشن نہ کرانےکےخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالت نے رجسٹرارسوسائٹیزکوعدالت نےرپورٹ کےساتھ 22مٸی کوطلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ 12جنوری کوجاری ہونےوالےعدالتی حکم پرعملدرآمدکیاجاٸے۔ عدالتی حکم کےبغیرکسی جاٸیدادکی خرید وفروخت نہ کی جاٸے۔ کوٸی جاٸیداد ٹرانسفرنہ کی جاٸے۔ درخواست گزار نے بتایا تھا کہ گلشن کنیزفاطمہ سرجانی ٹاٶن میں گذشتہ 30سال سےالیکشن نہیں کرواٸےگٸے۔ عدالت نے12جنوری کوتین ہفتےمیں الیکشن کروانےکاحکم دیاتھا۔