ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلی مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، صدر نے مزار قائد پر حاضری دی، ایچ آر این ڈبلیو کے مطابق ایرانی صدر ایئرپورٹ پہنچے جہاں استقبال کرنے والوں میں آصفہ بھٹو، صوبائی وزراء عذرا پیچوہو، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ ، سعید غنی ، سردار شاھ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ایرانی صدر وہاں سے گورنر ہاؤس پہنچے، گورنر ہاؤس سے ایرانی صدر مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کتاب میں تاثرات قلم بند کیے