سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو)ملک بھر میں سونا 7 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا ہو گیا، ایچ آر این ڈبلیو کے مطابق کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 900 روپے ہو گئی، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 533 روپے ہو گئی، واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 700 روپے کا ہو گیا تھا، یاد رہے کہ 16 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، 9 اپریل کو 1900 روپے اضافے کے بعد بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا، 6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، واضح رہے کہ 10 مئی 2023 کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بُلند ترین سطح 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے پر پہنچ گئی تھی، اُس دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 900 روپے اور 10 گرام کی قیمت میں 8 ہزار 487 روپے کا بُلند ترین اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا