شکارپور کے 78 اہلکاروں کو کراچی پوسٹنگ نہیں شوکاز دیا گیا ہے، آئی جی سندھ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شکارپور سے 78 پولیس اہلکاروں کے کراچی تبادلے کا معاملہ، اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ اہلکاروں کے خلاف کرمنلز کے ساتھ روابط سمیت دیگر شکایات تھیں ، اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں، مذکورہ اہلکاروں کو بی کمپنی منتقل کیا جارہا ہے ، مذکورہ تمام 78 پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے ، آئی جی سندھ نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید کارروائی کی جائے گی ،