اورنگی ٹاؤن میں چھریوں سے خاتون کا قتل اس کے دیور نے کیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں چھریوں کے وار سے خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ، اورنگی ٹاؤن عبدالرحمن گوٹھ گھر میں چھریوں کے وار جابحق خاتون کی شناخت اسما کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق خاتون کو اسکے دیور زمین نے قتل کیا ہے، ملزم کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے،