کراچی: بن قاسم میں سلنڈر بھرنے کے دوران پھٹ پڑا، 4 افراد جھلس گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ سلمان LPG گیس سینٹر شاہ ٹاؤن روڈ نزد کریمہ اسپتال بن قاسم کراچی میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر میں دھماکہ ہوا جس سے 4 اشخاص معمولی جھلس گئے ہیں۔ . محمد سخی (دوکان مالک) . غلام فرید ولد اللہ دتہ عمری 46 سالہ . حیدر علی ولد غلام فرید عمری 11/12 سال . محمد نواز ولد صوفی احمد خان عمری 50 سالہ۔ دوکان میں لگی آگ اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دی گئی ہے اور جھلسنے والے افراد کو برنس سینٹر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے