ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن

ٹھٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ دیسی شراب کی بھٹی جلا دی گئی، 1 گٹکا مٹیریل سپلائر اور 3 منشیات فروش ملزمان گرفتار، 30 کلو گٹکا مٹیریل، 1 الیکٹرانک کانٹا، 200 پیکٹ گٹکا ماوا، 50 لیٹر اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد، مقدمات درج- ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (تھانہ ٹھٹہ اور سی آئی اے پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 1 گٹکا مٹیریل سپلائر ملزم اعجاز قاضی اور بدنام منشیات فروش ماموں گندرو کی دیسی شراب کی بٹھی برسٹ کرکے 3 منشیات فروش ملزمان سجاد میمن، بابو پوریچو اور مشتاق میمن کو گرفتار کرلیا. گرفتار گٹکا مٹیریل سپلائر کے قبضے سے 30 کلو گٹکا مٹیریل، 1 الیکٹرانک کانٹا، 200 پیکٹ گٹکا ماوا اور دیسی شراب کی بٹھی سے 50 لیٹر اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ ٹھٹہ پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔