کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گذشتہ ہفتے 16 مقابلے ہوئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین گذشتہ ہفتے 16 مقابلے ہوئے۔

مقابلوں کے دوران 18 زخمی ڈاکوؤں سمیت 28 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

کراچی پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 949 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات 40 کلو 497 گرام چرس، 140 بوتلیں شراب، ہیروئین اور آئس/کرسٹال برآمد۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے 141 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد۔

ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 49 موٹرسائیکلیں اور01 گاڑی تحویل میں لی گئیں۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری۔

گرفتار ملزمان کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔