عراقی ٹک ٹاکرکو گھر کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا

بغداد (ایچ آراین ڈبلیو) عراقی ٹک ٹاک سٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر غفران سوادی عرف ام فہد کو انکے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

ام فہد کو نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے زیونا ڈسٹرکٹ میں انکی کار پر فائرنگ کرکے قتل کیا

عراقی ٹک ٹاکر پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ویڈیو نگرانی کےلیے لگائے گئے کیمروں کی آنکھ نے محفوظ کیا جسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردیا گیا۔

عراقی وزیر داخلہ نے واقعے کی انکوائری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔