لاہور: مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد پر گھر کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی

ارشد باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور سب انسپکٹر کو چار گولیاں مار کر فرار ہوگئے، لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔