کسٹمز کا گودام پر چھاپہ، 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن چائے ضبط

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) آزاد کشمیر کے لیے کالی چائے کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کے غلط استعمال میں ملوث درآمد کنندگان کے خلاف کسٹمز انٹیلیجنس کا بڑا کریک ڈاؤن. انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں کسٹمز انٹیلیجنس کراچی کے عملے نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 73 کروڑ روپے مالیت کی 850 ٹن چائے ضبط کرلی.
کسٹمز انٹیلیجینس کی رپورٹ کی روشنی میں آزاد کشمیر گورنمنٹ نے ایک جے آئی ٹی تشکیل دی.
جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں کی گئی درآمدات میں 255 کروڑ روپے ٹیکس چوری کیا گیا.
کسٹمز حکام نے واقع میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی.
کسٹمز انٹیلیجنس، کراچی کی جانب سے سسٹر انٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون اور رہنمائی میں کی گئی سخت کارروائی سے 255 کروڑ روپے کی چوری کی گئی رقم کی وصولی میں مدد ملے گی.