لیاقت آباد شاہراہ پاکستان پرقائم غیرقانونی برڈ اتواربازار ہٹا دیا گیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) لیاقتآباد، شاہراہ پاکستان پر ٹریفک اور علاقہ مکینوں کے لیے دشواریوں کا سبب بننے والا عرصہ سے قائم غیر قانونی برڈ اتوار بازار ہٹا دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر لیاقتآباد ندیم اورنگزیب کی نگرانی میں بلدیہ عظمی کے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات پولیس اور ٹریفک پولیس نے مل کر کارروائی کی۔
ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیش کردی اسسٹنٹ ک۔کمشنر نے آرگنائزر اور برڈ فروخت کنندگان کو آئندہ بازار نہ لگانے کی تنبیہ کر دی. کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے تما م ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کہ ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کی روک تھام کریں اور کارروائی کریں.یقینی بنائیں کہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ ہو ان کی وجہ سے ٹریفک مسائل پیدا نہ ہوں اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔