سول اسپتال کراچی میں ناقص انتظامات، تیمارداروں‌ کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) سول اسپتال کراچی میں ناقص انتظامات کی وجہ سے مریضوں‌ کے ساتھ ملاقات کے لئے آنے والے تیمارداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.
تیمارداروں‌کا کہنا ہے کہ اسپتال میں بیٹھنے کی مناسب جگہ دستیاب نہیں. مریضوں کی بیماری کے ساتھ طویل انتظار کی اذیت بھی برداشت کرنی پڑتی ہے.
تیمارداروں‌کا کہنا ہے کہ اپنے مریضوں‌ کی بیماری کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار افراد کو اسپتال میں‌ سہولتیں‌ نہ ملنے سے مشکلات اٹھانا پڑتی ہیں. اسپتال میں مریضوں کےداخلے لئے سفارش کی ضرورت پڑتی ہے.
مریضوں کے ساتھ آنے والے کہتے ہیں گرمی کے سخت موسم میں تیمارداروں کو بیٹھنے کی بھی مناسب جگہ دستیاب نہیں.
دوسری جانب سول اسپتال انتظامیہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے.