ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کارروائیوں میں چھیاسی بلین روپے کی وصولی جبکہ پینسٹھ ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
رواں ماہ متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے صفر اعشاریہ دو، صفر، دوبلین وصول کیے گئے۔ پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے صفر اعشاریہ ایک ،دو، آٹھ بلین وصول ہوئے۔ملک بھر سے اپریل میں ترپن بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔