سندھ پولیس اور پاک فوج کی حمایت میں‌ این پی سی آئی ایچ اے کیطرف سے شاندار ریلی

ٹنڈوآدم (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ پولیس اور پاک فوج کی حمایت اور منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کیخلاف ٹنڈوآدم محمدی چوک سے پریس کلب ٹنڈوآدم تک این پی سی آئی ایچ اے کیطرف سے شاندار ریلی نکالی گئی اور ریلی کے بعد میں پریس کانفرنس کی گئی

ریلی کی قیادت این پی سی آئی ایچ اے کے مرکزی سینٹرل چیئرمین پیر سید علی شاہ راشدی پاکستان سوک فورم پاکستان کے مرکزی وائیس چیئرمین فرحاد احمد ضلع سانگھڑ کے صدر مظہر چانڈیو تعلقہ ٹنڈوآدم کے چیئرمین راٹا صداقت نے کی ریلی میں این پی سی آئی ایچ اے کے کارکنان سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی این پی سی آئی ایچ اے کے مرکزی سینٹرل چیئرمین پیر سید علی شاہ راشدی پاکستان سوک فور کے مرکزی وائیس چیئرمین فرحاد احمد ضلع سانگھڑ کے صدر مظہر چانڈیو تعلقہ ٹنڈوآدم کے چیئرمین راٹا صداقت نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ٹنڈوآدم ضلع سانگھڑ کی عوام نے پولیس کی بہترین کارکردگی منشیات کی روک تھام منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرنے پر اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور آپریشن پر
عوام نے پولیس کو سراہا ۔
رہنماؤں نے خطاب میں عوام کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کے خاتمے اور نوجوانوں کو بچانے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں ریلی میں منشیات فروشی بند کرو اور اسٹریٹ کرائم بند کرو کے نعرے لگائے اور پاک فوج زندہ باد سندھ پولیس زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ریلی غلام مرتضیٰ انڑ ارشد اعوان ۔ رانا عبدالستار ۔ شاھد عالم غفور شر دلیپ کمار اسلم پٹھان امتیاز کوریجو شہباز بروھی گل بہار خاصخیلی نرسنگ بھیل ۔ گلو بھیل پریم چند منور میگھواڑ موھن مل لطیف لغاری انور شیخ میوہ پنوانی معشوق کاکیپوٹو گلاب ۔ آصف ملک اللہ رکھا ملک عنایت بروھی راجیش کمار مانجھی شر اور دیگر نے شرکت کی