گلشنِ اقبال پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ گلشنِ اقبال پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ پولیس نے دورانِ گشت کاروائی کرکے دو موٹر سائیکل لفٹرز ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KEY-1596 برآمد کی گئی۔

برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 424/2024 تھانہ شاہراہِ فیصل میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

گرفتار ملزمان میں یوسف حنان ولد حنان اور شہباز ولد شاہد شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔