اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں‌ خاتون کا قتل، ایک ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ویسٹ، اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں خاتون کے قتل میں‌ ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا.
ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے مطابق گھر میں موجود اسما نامی خاتون کو ٹوکا(بگدے) اور ہتھوڑے سے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع سے شواہد حاصل کرتے ہوئے کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عنایت اللّٰہ ولد ثمن شاہ کے نام سے ہوئی، جوکہ مقتول کا دیور ہے۔
مقتولہ خاتون کے شوہر اور اس کے دو بھائیوں نے مل کر خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔