ساوتھ زون پولیس نے کالعدم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ساوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملک دشمن تنظیم بی ایل اے کا دہشت گرد گرفتار کرکے آئی ڈی ای ڈیوائس اور ھینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا. ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا کے مطابق ملزم کو علاقہ تھانہ بغدادی کی حدود سے پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کیا گیا. ملزم کی شناخت معراج عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے.
گرفتار ملزم BLA دہشتگرد تنظیم کیلئے ریکی کرتا تھا اور سیکورٹی اداروں کی انفارمیشن BLA دہشتگرد تنظیم کو دیتا تھا.
ملزم BLA دہشتگرد تنظیم کے کمانڈر جلال سے رابطے میں تھا, اور ملزم سیکورٹی اداروں سے متعلق معلومات اپنے کمانڈر کو دیتا تھا.
ملزم کی ریکی/دی گئی معلومات پر BLA کے دہشتگرد حملہ کرتے تھے اور سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے.
گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے بھی 5 دہشتگردوں کا تعلق BLA دہشتگرد تنظیم مجید برگیڈ گروپ سے تھا.
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم ریکی کرکے سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کروانے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔