اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم اور اہلیہ کی شرکت

لندن (ایچ آراین ڈبلیو) ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی پرفارم کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ جس میں راحت فتح علی خان، وارث بیگ اور عاطف اسلم سمیت چند پاکستانی فنکاروں نے بھی شرکت کی ۔

دوسری جانب عاطف اسلم نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ سارہ بھروانہ کی تصاویر پوسٹ کیں اور کہا کہ یہ رات کبھی نہیں بُھلائی جاسکتی۔