نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی؟ حج پر جانے کے بہانے امتیاز شیخ نے اپنا شناختی کارڈ ان بلاک کرا لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاری میں غیر قانونی عمارت کو مسمار نہ کرنے کے معاملہ میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کی جانب سے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے پوچھا کہ درخواست گزار ایس بی ایس اے افسران کہاں جانا چاہتے ہیں؟ وکیل ایس بی سی اے نے بتایا کہ درخواست گزار ایس بی سی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں اور حج پر جانا چاہتے ہیں، عدالت نے اظہار حیرانگی کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کام کرنے کے بعد اب حج پر جارہے ہیں، یہ افسران تو حج کرنے کے مستحق نہیں ییں ، جسٹس صلاح الدین پنہور نے پوچھا کہ کیا یہ سارے کام کرنے کے بعد اب یہ گناہ معاف کرانے جارہے ہیں ؟ بعدازاں عدالت نے ایس بی ایس اے افسران کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے نادرا کو ڈپٹی دائریکٹر امتیاز شیخ سمیت 5 افسران کے شناختی کارڈ ان بلاک کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے لیاری میں‌ ایک غیرقانونی عمارت کے خلاف کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس بی سی اے افسران کے قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دیا تھا