ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن، 4 دہشتگرد مار گئے

راولپنڈی (ایچ آر این ڈبلیو) 28/29 اپریل 2024 کی رات، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
اپنے فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگایا جس کے نتیجے میں چار دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ان کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، جو ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔