ڈیڑھ ماہ میں آٹھ چھتیں ڈالنے والا عالمی ریکارڈ ہولڈر بلڈر آگرہ تاج میں‌ مل گیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں راشی ایس بی سی اے افسران کی کرپشن کا وحشیانہ رقص جاری، 45 دنوں میں ڈبل شیٹرنگ لگا کر 8 چھتیں ڈال کر غیر قانونی تعمیرات میں ریکارڈ قائم کرنے والا حنفیہ مسجد روڑ آگرہ تاج کالونی یوسی 1 لیاری ٹاون ساوتھ کا جعلی بلڈر پہلے نمبر پر آگیا، ڈائریکٹر جلیس صدیقی کو بھی ان کے ماتحت ملازمین نے ماموں بنا دیا اور مذکورہ عمارت میں دن رات کام جاری ہے یہاں تک کہ بلڈر نیچے کی چھت کی شٹرنگ کھولے بغیر اور چھت سوکھنے کا انتظار کئے بغیر دھڑا دھڑ اوپر کی چھتیں ڈال کر انتہائی خطرناک انداز میں تعمیرات کر رہا ہے، اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ ایس بی سی اے نے بھاری رشوت لے کر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں،