ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت گھر پہنچ گئے

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت گھر پہنچ گئے، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے گذشتہ روز اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت گھر پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پختونخوا کے مشیر اطلاعات محمد علی سیف نے بی بی سی کو سیشن جج کے بحفاظت گھر پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔