قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم باکو آذربائیجان سے گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم باکو آذربائیجان سے گرفتار، اشتہاری ذیشان نواز نے 2019ء میں تھانہ کوتوالی سیالکوٹ کی حدود میں ایڈوکیٹ ساجد محمود دھدرا کو قتل کیا تھا، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری مجرم کو انٹرپول کی معاونت سے سپیشل آپریشنز سیل نے آذربائیجان باکو میں ٹریس کرکے گرفتار کیا،قانونی و سفارتی عوامل مکمل کر کے انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں ٹیم ملزم کو لے کر باکو سے لاہور روانہ ، سپیشل آپریشنز سیل کی پولیس ٹیم آج رات ایک بجے لاہور ائیر پورٹ پہنچے گی، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی، آئی جی پنجاب کی بیرون ملک سے خطرناک اشتہاری گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، پولیس ٹیم کو شاباش، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، انٹرپول، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کے تعاون سے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے واپس لایا جا رہا ہے،