دوستی نہ کرنے پر نوجوان نے فیکٹری ورکر دو لڑکیوں پر فائرنگ کر دی

فیصل آباد (ایچ آراین ڈبلیو) نشاط آباد میں دوستی نہ کرنے پر نوجوان نے فیکٹری ورکر دو لڑکیوں پر فائرنگ کر دی ، ملزم شیراز نے بعد میں اپنے پیٹ میں گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ، نصیر آباد کا رہائشی ملزم شیراز علیشہ سے شادی کرنا چاہتا تھا ، انکار پر شیراز نے بس کے انتظار میں کھڑی علیشہ اور ساتھی آمنہ پر فائرنگ کر دی ، تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے تینوں زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا