پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب کی عدلیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ 191 ایڈیشنل سیشن ججز، 4 سینیئر سول ججز اور 171 سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار عبدالرشید عابد نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔