مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت آج ( منگل) تک ملتوی کر دی گئی ۔عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔وزیراعلی پنجاب پر اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف وزری کی ہے، وزیراعلی پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔