نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ.

مقابلہ نزد بس اسٹاپ نمبر 8 سیکٹر 11G نیو کراچی کے پاس ہوا.

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 1 ملزم بلا ضرب گرفتار جبکہ 1 مزید ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا .

زخمی ملزم کی شناخت مہتاب ولد ستار مزاری کے نام سے ہوئی جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت شاہد ولد وارث کے نام سے ہوئی اور فراری ملزم کی شناخت علی ولد نامعلوم کے نام سے ہوئی .

پولیس نے موقع سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی.