نواز شریف کو بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کرنے کے لئے اجلاس طلب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) میاں محمد نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کرنے کیلئے ن لیگ نے جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو لاہور طلب کرلیا ہے

جس میں ملک بھر سے تمام لیگی ارکان اسمبلی‘ سینیٹرز‘ عہدیداران شرکت کرینگے جن کی تعداد تین ہزار کے لگ بھگ بتائی گئی ہے تمام جنرل کونسل کے ممبران کو ٹیلی فون پر باقاعدہ طور پر اطلاع دیدی گئی ہے۔