گیس چوری پر چائے گلاب ہوٹل کا مالک گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سوئی سدرن نے گیس چوروں کا گھیراؤ مزید تنگ کر لیا، چوری میں ملوث چائے گلاب ہوٹل کے نام سے معروف ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا، سوئی سدرن کی گیس چوری کے خلاف قائم ادارے سی جی ٹی او اور رکوری کا کراچی کے علاقے پٹھان کالونی کے چائے کے ہوٹل پر چھاپہ ، ملزم گیس کی سروس لائین سے براہ راست گیس چوری کر کہ ہوٹل چلا رہا تھا، چائے گلاب ہوٹل کے مالک شمس الحق کو گیس چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس ایس جی سی پولیس نے ملزم شمس الحق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، چھاپہ مار ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا ، ملزم شمس الحق کیخلاف چوری کئے جانے والے گیس لوڈ کے حساب سے ہرجانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ گیس چوری روکنے کیلئے سوئی سدرن پر عزم، گیس چوری سے ملک اور ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے، گیس چوروں کیخلاف مزید کاروائیاں تیز کی جائیں گی